مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر حکومت چھوڑ دیں : مریم نواز ، دکھوں کا مداوا کرونگا روک سکو تو روک لو : حمزہ شہباز 

May 20, 2022

سرگودھا (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آج اگرڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔  سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔  کمپنی باغ سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ یہ شہر سرگودھا سے پیار کرنے والوں کا شہر ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسے کو دیکھ رہے ہیں، کہا جاتا تھا میرے والد کی ختم ہو گئی، آج ہر جگہ قائد ن لیگ کے نعرے لگ رہے ہیں، نوازشریف نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا، لیگی قائد کو لوگ کہہ رہے ہیں کہ واپس آجاوَآپ کی ضرورت ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپر ہے تواس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں، شریف برادران کیلئے کسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بہت مشکل کام ہے، ان کو عوام کا احساس ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان قتل کئے جانے کی باتیں کر کے ثبوت نہیں دے رہا جس سے اس ڈرامہ کا پول کھل گیا ہے اس کے خلاف بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف تمھارے جیسے لیڈر نہیں جو آلو پیاز کے ریٹ ٹھیک نہ کر سکیں وہ تو تمھارے بگڑے ہوئے کام کو درست کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے موٹروے کا جھال بھچا دیا۔ اور پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے مٹا ڈالی اور پاکستان کی بھجتی ہوائی روشنایاں واپس لایا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گلی گلی میں دہشت گردی کے حملے ہوتے تھے۔نواز شریف نے ضرب عضب اور دارالفسادکی جنگ لڑی اور موٹر وے کے سڑکوں کے جال بچھا دیئے اور اس وقت غریب آدمی دو وقت کی روٹھی کھا کر سوتا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ نا اہل کو حکومت دینے کے بعد 22کروڑ عوام قرضوں کے بوجھ تلے چلی گئی، دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا35 پنچر کا ڈرامہ لے آیا اور پھر جھوٹے خط کا ڈرامہ لے آیا لیکن ثبوٹ نہیں دیا،غیر ملکی سازش کا ڈرامہ اور آخری ڈرامہ مجھے قتل کرنے کا ڈرامہ لے آیا لیکن کوئی ثبوت نہیں دیا اور کہتاہے کہ ویڈیو ریکارڈ کر کے بچوں کو دے آیا اگر سے برآمد کروایا تو نیازی ڈراموں کا اخیر ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے  50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ایک بھی بنا سکا۔ ایک شخص نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹ بولا۔ میں عوام کے دکھوں کا مداوا کروں گا۔ عمران نیازی روک سکو تو روک لو۔ صدر عمران کی نوکری زیادہ اور آئین کی پاسداری کم کررہا ہے۔ جنہوں نے دوائوں میں اربوں کمائے اس کہانی نے عمران کو اپنی پارٹی کا عہدہ دے دیا۔ عمران نیازی سیاست کی آڑ میں اس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ کبھی یہ اداروں کا للکارتا ہے کبھی دوست ملکوں کو للکارتا ہے۔ آج پورے پنجاب میں 10 کلو آٹے کا 650 کا تھیلا 490 میں بیچنے کا حکم دیا ہے۔ عمران نے اپنے پیاروں کو نوازا۔ گندم کو ملک سے باہر بھجوا دیا۔ گندم کو باہر سے منگوا کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کیا۔ ایک ماہ سے کابینہ نہیں بنی کوئی بات نہیں سرگودھا کے شیروں نے ہر مشکل وقت میں وفا کا رشتہ نبھایا ہے۔ چار سال میں پاکستانی قوم کا خون چوسا گیا۔

مزیدخبریں