شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما وامیدوار پی پی 140 قیصر ظہور گوندل نے کہا ہے کہ اسلام بقائے باہمی کا دین ہے اس کو شرپسندی اور دہشت گردی سے جوڑ کر ذاتی مفادات حاصل کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے کیونکہ اسلام پیار ،محبت ،یگانگت کا درس دیتا ہے کسی انسان کی جان لینا تو دور کی بات اسلام میںسایہ داردرخت کاٹنے کی اجازت نہ ہے تحریک لبیک دین اسلام کی ترویج واشاعت اور آنحضور ؐ کی ناموس کو اپنا ایمان سمجھتی ہے اور الحمد اللہ آنحضور ؐ کی تعلیمات اور عظمت رفتہ کو عام کرنے کیلئے گلی گلی ،محلہ محلہ اپنا کام کررہی ہے۔