چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے: فاروق انصاری

کامونکی(نمائندہ خصوصی)پارٹیوں اورچہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا اصل حل ہے۔ 74برس سے رائج فرسودہ نظام سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان خیالات کا اظہار صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن صاحبزادہ محمد فاروق انصاری،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور سماجی سیاسی رہنما حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں، معیشت، نظام تعلیم اور ایوانوں میں انگریز کا نظام نافذ ہے۔ سامراج کے وفاداروں نے فرسودہ نظام کو سہارا دیا ہواہے۔چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گاقوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو گھر کا راستہ دکھائے۔انہوں نے کہاکہ امانت و د یا نت اورصاف و شفاف قیادت ہی اس آلودہ نظام کو ٹھیک کر سکتی ہے۔ ملکی تاریخ میں ہمیشہ سے یہی ہوتا چلا آ رہا ہے کہ چہرے بدلتے رہے لیکن نظام کو بدلنے کی جانب کسی نے توجہ نہ دی جس کا خمیازہ ہماری قوم برداشت کرتی چلی آرہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...