موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے: قاضی زاہد حسین 

May 20, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی اور ملکی ماہرین گزشتہ کئی برسوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں وارننگ دیتے چلے آ رہے ہیں۔پانی کی قلت اور درجہ حرارت میں اضافے کے خدشات سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں لیکن افسوس بحرانوں سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔بڑے نہیں تو کم از کم چھوٹے آبی ذخائر تو فوری بنانے چاہیے تھے تاکہ مستقبل میں خشک سالی جیسے صورتحال سے نمٹا جا سکتا۔درجہ حرارت میں اضافے سے نمٹنے کیلئے شجرکاری بہترین عمل ہے ،اگر کروڑوں درخت لگائے گئے ہیں تو ان کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کئے گئے تھے اور درخت کہاں ہیں؟پاکستان کا شمار دنیا کے گرم ترین ممالک میں کیا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے اس اہم مسئلے سے نمٹنے کیلئے متحرک اور ایمرجنسی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں