گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق سٹی صدر تحریک انصا ف خواتین ونگ شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت قدم رہ کر ملک سے لوٹا کریسی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا،سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ہارس ٹریڈنگ کا سیاہ باب بند ہوگیا۔ گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میںخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں پی ٹی آئی قیادت نے امریکہ سمیت بیرونی طاقتوں کا ڈ ٹ کرمقابلہ کیا اوراپنے اصولی وقومی موقف سے پیچھے نہں ہٹے عوام نے بھی ثابت کردیا کہ وہ کپتان کے شانہ بشانہ ہیںگوجرانوالہ کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کو ہر قلعہ فتح کرنا آتا ہے جلسہ میں لوگوں کا بھرپور ہجوم اس بات کا واضح ثبوت تھاکہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف گوجرانوالہ سے کلین سوئپ کرے گی،کیا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام نے عمران خان کے نظریے پر عمل پہرہ رہ کر ساتھ چلنے کا عزم ظاہر کیا ہے لانگ مارچ میں اسلام آباد میں اکٹھے ہونیوالے افراد میں سب سے زیادہ تعداد میں گوجرانوالہ کے کھلاڑی ہوں گے۔