گوجرانوالہ کے شہریوں نے امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنادیا: صدیق مہر

گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے پر گوجرانوالہ کے غیور شہریوں  ، کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شدید گرمی کے باوجود بوڑھوں ، نوجوانوں خصوصا خواتین اور بچوں نے حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر گوجرانوالہ کا نام تاریخ میں رقم کر کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے اور گوجرانوالہ کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ہے جس پر گوجرانوالہ کے باسیوں کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف اور حقیقی آزادی کی تحریک کے حق میں دوٹوک فیصلہ سنا دیا ہے۔ نام نہاد تجربہ کاروں نے پانچ ہفتوں میں ہی ملک و معیشت کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا۔ روپے کی تاریخی گراوٹ سے ڈالر 200 کا ہندسہ کراس کر گیا ہے اور مہنگائی کا عفریت عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کو ہے۔ پوری قوم غلامی نامنظور تحریک میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور حقیقی آزادی مارچ میں اسلام آباد پہنچ کر امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...