طلب رسد کا توازن بگڑ گیا ، ڈالر کی   قیمت انٹر بنک میں بھی 200 سے تجاوز 

May 20, 2022


   کراچی(آئی این پی )  امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈبل سنچری بنالی۔ ملک میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافہ کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔ ماہرین  نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی ، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

مزیدخبریں