زرداری کی شجاعت سے ملاقات ، فضل الرحمن بھی ملے

May 20, 2022


اسلام آباد (نمائند خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ سابق صدر نے چودھری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں