گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس: گلوکارہ میشاء شفیع 11 جون کو طلب

May 20, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشاء شفیع کو 11 جون کو طلب کر لیاہے، عدالت نے شریک ملزمہ ماہم جاوید کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے عدم پیشی پر ملزمہ حمنہ رضا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں جبکہ عدالت نے شریک ملزمان عفت عمر، علی گل پیر، فریحہ ایوب، فیضان رضا کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

مزیدخبریں