باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ دونوں طرف سے لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے گورنمنٹ کالج خار میں پی ٹی آئی ورکرکنونشن جاری تھا کہ اس دوران پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، کارکنان لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایم این اے گل ظفر خان کی تقریر کے دوران مخالفین نے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ ایم این اے گل ظفرخان اور ناظم باجوڑ ڈاکٹرخلیل الرحمان کے حمایتی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔