بار ایسوسی ایشنز کے وفود وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے راولپنڈی، اسلام آباد، خوشاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفودنے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ وزیر قانون سے ملاقات کی،خوشاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اپنے صدر کی قیادت میں وزیر قانون سے ملاقات کی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بارز کے وفد نے بھی وزیر قانون سے ملاقات کی،وفاقی وزیر قانون کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، وزیر قانون نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن