بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر سے عسکریت پسندی کے الزام میں 5 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا‘ قبضے سے 5 پستول‘23 دستی بم‘ دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ


 سری نگر(کے پی آئی)  بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاش کارروائیاں جاری ہیں ۔بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر سے مزید5 افراد کر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 04 عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کیے قبضے سے 5 پستول، 23 دستی بم، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے الزام لگایاہے کہ یہ گروپ  بارہمولہ میں عسکری واقعات میں ملوث تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو بھارت کے خلاف مکمل ہڑتال ہوگی ۔ حریت کانفرنس نے آزادی پسند کشمیری رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر 21مئی بروز ہفتہ مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ہڑتا ل کامقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں اور کارکنوںکی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔ اس دن مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن