لاہور ہائیکورٹ نے نیسپاک کے 41 ملازمین کی برطرفیاں کالعدم قرار دے دیں

May 20, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے نیسپاک سے نکالے گئے 41 ملازمین کی برطرفیاں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے 13صفات پر مشتمل اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میںکہا گیا ہے کہ بظاہر ان ملازمین کو نکالنے کی ٹھوس وجوہات عدالت میں پیش نہیں کی گئیں، ان ریگولر ملازمین کو ایک نوٹس کے ذریعے نکالنا گڈ گورنس کے منافی ہے۔ ریگولر ملازمین کو محض کسی الزام اور انکوائری کے بغیر نوکری سے نکالا نہیں جا سکتا۔ درخواست گزاروں کے وکیل اعجاز احمد اعوان نے مئوقف اختیار کر رکھا تھا کہ درخواست گزار 20،20 سال سے ریگولر ملازمین کے طور پر نیسپاک میں ملازمت کرتے ہیں، ان کے خلاف کسی قسم کے الزامات نہیں ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی برطرفیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے کر تمام ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں