افغانستان میں طالبان نے ٹی وی میزبانوں کوچہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا

May 20, 2022


کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت نے ٹی وی میزبانوں پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی پابندی عائد کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے تمام چینلز کوجاری ہدایت نامے میں ٹی وی پروگرامز کے دوران میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔ افغان وزارت ۱وثقافت اوروزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا حتمی فیصلہ ہے اور اس پر مزید بات چیت نہیں کی جائے گی۔ طالبان کی حکومت اس سے قبل خواتین کے پارکوں میں جانے اورریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پربھی پابندی عائد کرچکی ہے۔ عوامی مقامات پرخواتین کومکمل پردہ کر کے کے آنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں