ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایچ او کلاچی محمد رمضان اپنے گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ زیرحراست گارڈ کا کہنا ہے سپیڈ بریکر آنے پر گولی چل گئی۔ دریں اثناء باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے تھانے سے ملزم کو چھڑا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے تھانہ ناوگئی کو بھی آگ لگا دی۔ مقتول پر ایک شخص کو مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کا الزام تھا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔