اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے بغیرنمبر، غیرنمونہ نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ اکثر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹرسائیکلوں کا استعمال ہوتا ہے اسلام آباد پولیس نے ایسی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔