راولپنڈی(جنرل رپورٹر )چیئرمین آر سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی پرائیویٹ اسکولز نعیم اشرف کا راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک پارٹ ٹو کیمسٹری، بائیو اور کمپیوٹر سائنز کے پیپرز لیک ہونے پر سخت ردعمل۔ نعیم اشرف کا کہنا ہے ہے کہ بورڈ کے سالانہ پیپرز آؤٹ ہونا کوئی معمولی واقعہ نہیں اس سے وابستہ ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اور اس پر پیپرز کو کینسل کرنا اس سے بھی بڑھ کر بچوں کا نقصان کرنا ہے ۔ طلبہ ایک مرتبہ پیپرز دینے کے بعد دوبارہ اس توجہ سے نہ ہی تیاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی پیپر اٹمپٹ کر سکتے ہیں اور اس شدید گرمی میں پہلے ہی سے طلبہ تیاری کرنے سے قاصر ہیں اور اوپر سے لوڈشیڈنگ، بچے انتہائی قرب کی حالت سے گزر رہے ہیں۔ پیپرز کا انعقاد شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ اور پیپرز کینسل کر کے دوبارہ انعقاد کرنا یہ عقلمندی کا فیصلہ نہ ہوگا۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ کو فورا مجرمانہ غفلت برتنے والے ایمپلائز کو نوکری سے فارغ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں اس طرح کا فعل کرنے کی دوبارہ کسی میں جرات پیدا نہ ہو، اور کسی صورت ان کو معافی نہ دی جائے۔ ان لوگوں کو ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ بورڈ امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لے اور صرف ان طلبہ کے پیپرز دوبارہ لے جہاں پیپر لیک ہوا یا دوسرے پیپرز کے مارکس ایوریج سے لگائے جائیں اور یقین دلایا جائے کہ آیندہ اس طرح کی غفلت نہیں بر تی جائے گی۔
نعیم اشرف کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز کو اپنی کارکردگی بہتر کر ناہوگی ، کراچی بورڈ کے ایک دن میں دو پیپرز آؤٹ ہونا اور راولپنڈی بورڈ کے تین پیپرز آؤٹ ہونا ملک اور قوم کو اندھیرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ وزیراعظم پاکستان اور ہماری عدالتوں کو ازخودنوٹس لینا ہوگا ورنہ ہمارے ملک سے ایشو کی گئی ڈگریوں کو بیرون ملک میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
میٹرک پارٹ ٹو امتحانات ،پرچے منسوخ کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ،نعیم اشرف
May 20, 2022