29 مئی کوعافیہ صدیقی کی قید تنہائی کے 7 ہزاردن مکمل ہو جائیں گے

May 20, 2022


کراچی ( سٹی نیوز) 29 مئی کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی  قید تنہائی کے 7000 دن مکمل ہو جائیں گے۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور ریاستی حکام کی اجتماعی بے حسی کے باعث عافیہ کی  قید تنہائی جاری ہے - ہر قیدی کی طرح عافیہ کو بھی
 امریکی قوانین اور جیل مینوئل کے مطابق ٹیلیفون اور ویڈیو کال کا حق تو حاصل ہے مگر اہلخانہ سے رابطہ کی اجازت حاصل نہیں -پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزرائے اعظم  ظفراللہ جمالی، چوہدری شجاعت، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے دور اقتدار میں ڈاکٹر عافیہ نے جرم بے گناہی کی پاداش میں تمام عیدیں قید تنہائی میں گزاری ہیں- اب امتحان وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شروع ہو چکا ہے کہ وہ دینی حمیت اور قومی غیرت کا پاس کرتے ہوئے کتنی جلدی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں-

مزیدخبریں