عوام کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلا جا رہا ہے‘علامہ حسن ظفر نقوی

May 20, 2022


کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا العارف ہاوس سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے مظلوم عوام کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلا جا رہا ہے مہنگا ئی مکا ٰوں مارچ کرنے والوں نے عوام سے 
بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ ان کی پوری تیاری ہے ان کے پاس ماہرین معاشیات کی ٹیمیں ہیں وہ آتے ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلا دیں گے لیکن وہ تو ایک قہر بن کر ٹوٹ پڑے ہیں علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ صرف اور صرف اپنے تمام مقدمات ختم کرانے میں مصروف ہے کتنے افسوس کا مقام ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ڈھونڈنے سے شاید کوئی وزیر مل جائے جس پر کرپشن کے کیس نہ ہوں دنیا میں کسی جگہ ایسی مثال نہیں ملے گی کہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے لوگ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر بیٹھے ہوں اگر آج لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں تو مقتدر اداروں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چائیے ورنہ اس عوامی غم و غصہ کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں