میرپور ماتھیلو ، واگنی کے مکینوں کا محکمہ انہار کیخلاف مظاہرہ 

May 20, 2022


میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے واگنی کے مکینوں کا محکمہ انہار کے انجینئر اور ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ محکمہ انہار کے افسراں غیر قانونی طور پر نہروں کینال کی مٹی ٹھیکیداروں کو فروخت کر کے نہروں  اور کینالوں کے پشتوں کو تباہ کردیا ہے پانی آتے ہی نریوں اور کینالوں میں شگاف پڑنے کا خدشہ ہے مظاہرین تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گائوں واگنی کے مکینوں نظیر احمد شر عبدالعزیز شر ،غوث بخش پتافی، مرتاب مگسی، رہزن کورائی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انہار کے افسران کی لا پرواہی  اور ہائی وی مشینری کی آمد و رفت کے باعث نرتوں اور کینالوں کے بند مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس وجہ سے کچھ روز میں نہرو میں پانی آتے ہی کینالوں میں شگاف پڑنے کا خدشہ ہے گزشتہ سال بھی شگاف پڑنے سے ہماری فصلیں اور قبرستان پانی کی لپیٹ میں آگئے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب مذکورہ افسراں نے ایم اینڈ آر ڈی سلٹنگ کی مد بغیر کسی کام کروانے کے فرضی کمپنیوں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے نرٹوں کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ٹیل کے کسان کئی برسوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن اس وقت تک مذکورہ افسراں کے خلاف احتجاج کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے انہوں نے سیڈا ڈائریکٹر گھوٹکی و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں