’’چند سیاسی خاندانوں نے ملکی خزانہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر یں‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ ، سینئر رہنما الحاج ملک اسلم بلوچ، چوہدری سعید ورک، پیر ارشد مسعود ہاشمی، چوہدری عمر مشتاق ورک، چوہدری تنویر احمد ، رانا وحید احمد خاں، حاجی ملک اقبال ، افضال حیدر، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، یاسر اقبال گوپے رائ،معراج خالد گجر، کاشف معراج گجر، خان نوید اختر خان، پیر سکندر شاہ، جمیلہ یونس جنجوعہ، صائمہ فلک، میڈم الماس، نرگس منیر، حما د سعید خان ترین، گلفام ریاض ورک، خرم ریاض کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان قرہ عرض کا وہ خطہ ہے جو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی خاطر وجود میں لایا گیا مگر اس ملک کو چند سیاسی خاندانوں نے نوچ کھایا اور ملکی خزانہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر یں، ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں کا شکار کیا جن سے عمران خان نے قوم کو نجات دلائی اور پاکستان کی حقیقی ترقی و عوامی خوشحالی کی داغ بیل ڈالی مگر ایک بیرونی سازش کے تحت انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...