پنگریو(نامہ نگار)پنگریوسمیت ضلع بدین بھرکے شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں گیس کابحران شدت اختیارکرگیاہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صبح کے وقت ناشتے دوپہر اورشام کے کھانے کی تیاری کے اوقات میں گیس بندہونے کے باعث ناشتے اورکھانے کی تیاری بہت دشوارہوگئی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی فراہمی کے اوقات میں بھی پریشرانتہائی کم کردیا جاتا ہے گیس کے شدیدبحران کے باعث عوام ایندھن کے حصول کے لیے لکڑیاں جلانے پرمجبورہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لکڑیوں کی طلب میں کافی اضافہ ہونے سے ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں ضلع بدین کے عوامی حلقوں نے گیس کی پیداوارکے حوالے سے ملک بھر میں سرفہرست ضلع بدین میں گیس کے سنگین بحران کے خلاف شدیداحتجاج کیا ہے اوراس بحران کے خلاف احتجاج کرنے کااعلان کیاہے۔۔
پنگریوسمیت ضلع بدین میں گیس کابحران شدت اختیارکرگیا
May 20, 2022