ہوشرباء  مہنگائی ،روزمرہ اشیا کے  دام آسمانوں کو چھونے لگے


شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور اور اس کے گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ، روزمرہ استعمال کی اشیا ئسمان کو چھونے لگی  آنے والی حکومت کے 40دن میں ڈالر 15روپیہ بڑھ جانے سے روپیہ  کی قدر ختم ہونے لگی گھی 50روپیہ کلو بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور اور اس کے گردونواح میں مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا۔روزمرہ اشیا کے دام آسمانوں کو چھونے لگے۔آٹا 75کلو،مرغی 600 روپیہ کلو،بکرے کا گوشت 1400فی کلو،بڑے کا گوشت 700کلو۔دال مونگ  180 کلو۔دال چنا 180کلو۔چنا 400کلو۔دال ماش 300کلو۔لسھن 360کلو۔سیب 400کلو۔گھی 500کلو۔کوکنگ ??ل 550کلو۔چائے کی پتی 1050کلو۔چاول 250کلو۔مرچی 400کلو۔پیاز 80کلو۔لیموں 400کلو فروخت ہونے لگی جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی خاص طور پر مزدور طبقہ اور سفید پوش افراد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت متاثر ہوئے۔نئی حکومت کے آنے کے بعد عوام میں کچھ امید پیدا ہو?ی وہ بھی مانند پڑ گئی۔ڈالر 40دن میں 15روپیہ بڑھ گیا جس سے روپیہ کی قدر گر گئی اور مہنگائی کا سونامی عوام پر مسلط ہوگیا۔اب تو عوام پٹرولیم مصنوعات کے بڑھنے کے خدشات سے پریشان ہے کہ اب اور مہنگائی کا عزاب مزید مسلط کیا جا?ے گا۔

ای پیپر دی نیشن