اے این پی کی سربراہ بیگم  نسیم ولی خان کی پہلی برسی  منائی گئی


 حیدر آباد(پی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی کی سربراہ موربی بی بیگم نسیم ولی خان کی پہلی برسی منائی گئی  اوران کی قومی سیاسی جمہوری خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔پی پی آئی کے مطابق مقررین نے کہا کہ پشتون قومی تحریک میں بیگم نسیم ولی خان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے انتہائی نامساعد حالات کیباوجودانہوں نے جمہوری سیاسی عمل کوتقویت دینے اور فاشسٹ حکمرانوں کیخلاف جراتمندانہ اندازمیں آوازبلندکی حیدرآبادسازش کیس میں جب قیادت قیدوبند میں تھی تونسیم ولی خان نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اوربعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی میں قائدانہ کرداراداکیا۔

ای پیپر دی نیشن