جاتی میں اے سی و محکمہ فوڈز کے چھاپے ، گنگو دیوان اور پرکاش دیوان کے پانچ  گودام سر بمہر

May 20, 2022


جاتی(نامہ نگار )جاتی میں گندم اور کھاد کی کی زخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران و محکمہ فوڈزکی جانب سے چھاپے ،سینکڑوں من گندم اورہزاروں بوریاں کھاد کی بر آمد،گوداموں کو سیل کردیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران پٹھان اور فوڈ ڈپارٹمینٹ کے افسران نے جاتی کے مختلف گوداموں میں پڑی سینکڑوں گندم اور کھاد کی غیر قانونی زخیرہ پر چھاپہ مارکر سینکڑوں من گندم اور ھزاروں بوریوں سے بھرے گنگو دیوان اور پرکاش دیوان کے پانچ گداموں کو سیل کردیا،اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد عمران نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ناجائز تریقے سے زخیرہ کی گئی گندم فوڈس ڈپارٹمینٹ کے ہوالے کی جائے گی باقی کھاد کے اسٹال لگاکر سرکاری قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کے زخیرہ اندوزی غیر قانونی ہے یہاں تو بغیر ڈیلر شپ کے کھاد کی بلوک مارکیٹنگ کر کے غریب کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے،جو بھی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرے گا ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔

مزیدخبریں