ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر بیگم ثروت خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال تک مہنگائی کے بم گراکر غریبوں کی کمر توڑ دی اب پھر بہروپ بدل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کو پہچان چکے ہیں۔
آج ہونے والا ان کا جلسہ ناکامی سے دو چار ھو گا۔