ماہڑہ شہر (نامہ نگار) یونین کونسل مانکہ بھٹہ کے ہزاروں مکین دور جدید میں بھی اپنی صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ، بوائز و گرلز مڈل سکولز , ہائی سکول , پختہ سڑکیں , ڈسپنسری , بی ایچ یو , واٹر پلانٹ کی سہولت تک میسر نہیں ہے آئے روز یوسی کے رہائشی لوگوں میں طرح طرح کی بیماریاں زور پکڑنے لگیں یونین کونسل کے مکینوں نے درپیش مشکلات کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ گزشتہ چالیس سال سے تمام تر ضروریات زندگی سے محروم چلے آرہے ہیں ۔
تو دوسری طرف سڑکوں کے خستہ حالی کے وجہ سے ہمارے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہلیان مانکہ بھٹہ نے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ , مقامی ایم پی اے و ایم این اے سے یونین کونسل میں بوائز و گرلز مڈل سکول , بنیادی مرکز صحت , ڈسپنسری , پختہ سڑکوں اور واٹر پلانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
یوسی مانکہ بھٹہ ، ہزاروں مکین صحت و تعلیم کی سہولیات سے محروم
May 20, 2022