امپورٹڈ حکومت کی گرتی دیوار کو دھکا لگنے والا ہے:وسیم  بادوزئی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین یو سی38ملک ساجد نواز کھوکھر کی طرف سے ملتان میں ہونے والے جلسے کے سلسلہ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت ایم پی اے وسیم خان بادوزئی ملک ساجد نواز کھوکھر نے کی کیمپ میں ملک ہاشم کھوکھر صنوبر حسین قریشی چودھری محمود اعجاز کھوکر ملک سلیم و دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے وسیم خان بادوزئی ملک ساجد نواز کھوکھر نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو دھکا لگنے والا ہے، حکومت کے خاتمے کیلئے عوام یک زبان ہوکر میدان عمل میں نکل چکے ہیں، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن، الیکشن اور صرف الیکشن۔سابق وزیر اعظم عمران خان آج  ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، الیکشن میں تحریک انصاف یہاں سے کلین سوپ کرے گی کیونکہ ہم نے اپنے عرصہ اقتدار میں شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کام کئے ہیں ان کاموں کی پوری عوام گواہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن