لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جیولن تھرو کرتے وقت ان کے بازو میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے، جس وجہ سے ان کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے بعد ان کا آپریشن لندن میں کرایا جائیگا جس کیلئے غیر ملکی سپورٹس سرجن اور سپورٹس فزیو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ جیولین ہیرو ارشد ندیم نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بازو کی سرجری کے بعد وہ اولمپکس سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔