کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے متناسب کھادوں کااستعمال کریں :حبیب الرحمن

May 20, 2022

چوک سرورشہید ( نامہ نگار)  محکمہ زراعت مظفرگڑھ کا مثالی کاشتکار کے ڈیرہ پر سیمینار کا انعقاد تفصیل کے مطابق چک نمبر630/TDA میںمثالی کاشتکار منور حسین  کے ڈیرہ پر محکمہ زراعت توسیع کوٹ ادو کے زیر انتظام سمارٹ پروگروام کپاس، کماد، بائیو کارڈز اینڈ آئل سیڈ کراپس کے سلسلہ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا مہمانان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمٰن ،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو ، ٹرینر AO چوک سرورشہید مجاہد اقبال تھے ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے فصلوں کی بڑھوتری ، پیدوار بڑھانے کے لئے مفید مشورے دئے، کپاس کی پیدواری ٹیکنالوجی بتائی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاکہ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے متناسب کھادوں کااستعمال کریں۔

مزیدخبریں