حضرو( نمائندہ نوائے وقت ) وحیداحمد ولدمحمدصا دق سکنہ شاہ ڈھیر حضرونے تحریری بیان دیا کہ وہ اورا سکا بھائی خالد محمود جڑواں گھروں میں رہائش پذیر تھے برادرم خالد محمود نے کبوتر پال رکھے تھے عثمان جو کہ پڑوس میں ہی رہائش پذیر ہے،کبوتربازی پر تلخ کلامی میں اپنے پسٹل سے فائر کرکیخالدمحمودکو قتل کر دیا۔جس پر302ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی حضرو کی نگرانی میں ایس ایچ او حضرو کی سربراہی میں سب انسپکٹر حارث عمیر سمیت ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 9ایم ایم بھی برآمد کرلیا۔