کہوٹہ میںدیہی مردوخواتین کو ارزاں نرخوں پرمرغیاں تقسیم

 کہوٹہ  (نامہ نگار ) محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈو یلپمنٹ پنجاب کی طرف سے مرغبانی کی گھریلو صنعت کے فروغ اور دیہی مردوخواتین کی ترقی کیلئے گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت تحصیل کہوٹہ میں دیہی مردوخواتین کو ارزاں نرخوں پرمرغیاں تقسیم کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک کہوٹہ ڈاکٹر شاہدمحمود نے میڈیاکو بتایاکہ مذکورہ سکیم کے تحت مرغیوں کو ہر قسم کی بیماری سے بچانے سمیت دیسی گوشت کی مقدار میں اضافہ اور انڈوں کی بھرپور پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکے گا۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے جہاں دیہی علاقوں میں فارغ رہنے والے مردو خواتین کو کارآمد روزگار کے قابل بنایاجاسکے گا وہیں غربت و بیروزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن