ڈھڈیال (نامہ نگار)سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال اور سردار غلام عباس کے قریبی ساتھی چوہدری سبط الحسن گوندل کو ڈھڈیال میں سپردخاک کر دیاگیا۔ نمازجنازہ میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ چوہدری سبط الحسن گوندل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نمازجنازہ میں معروف روحانی و سماجی شخصیت صاحبزادہ حضرت فقیر تابش کمال،سینئر سیاستدان چوہدری محمد علی خان ،سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان ،ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سابق ایم پی اے و صدر مسلم لیگ ن ضلع چکوال چوہدری سلطان حیدر علی خان، پی ٹی آئی رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری علی ناصر بھٹی ،انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ راجہ عثمان ہارون، سینئر نائب صدرپی ٹی آئی ضلع چکوال چوہدری خورشید بیگ، ایم ڈی پاکستان کرنسی ایکسچینج میاں تصور عباس، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری سجاد احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔