صدر اپیکا پنجاب نے جو ذمہ داری دی پو را کر ینگے ، یاسر خان علیزئی 

 حضرو( نمائندہ نوائے وقت )صدر اپیکا پنجاب ظفر علی خان نے جو ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے ملازمین کے حقوق کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی آئندہ بھی لڑیں گے کسی ملازم کو مایوس نہیںکیا ان خیالات کا اظہار یاسر خان علیزئی صدر اپیکا اٹک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اپیکا ملک زاہد محمود کے علاوہ قائدین اپیکا شیر بہادر ،مبشر اقبال ،شاہ زمان ،ساجد صدیقی ،محمد ذوہیب خان ،حافظ ابوبکر ،محمد شبیر ،شہزاد دائو د ،محمد اسماعیل ،عتیق احمد ودیگر بھی موجود تھے یاسر خان علیزئی نے کہا کہ اٹک کے ملازمین کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ملازمین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ملازمین نے اس سے پہلے بھی اپنے مسائل کے بارے جب بھی ہمیں آگاہ کیا ہم نے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے صدر پنجاب اپیکا ظفر علی خان کے مشکور ہیں جنہوںنے مجھے یہ ذمہ داری سونپی میں اپنے ساتھیو ں کے تعاون سے قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...