ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموںکا جنوبی پنجاب میں آپریشن، 113 بجلی چور پکڑ لیے۔2 لاکھ43ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر43لاکھ45ہزار روپے جرمانہ، 6 کے خلاف مقدمات درج۔18مئی کو ملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو337800روپے جرمانہ۔ڈی جی خان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو286858روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 12صارفین کو 747347روپے جرمانہ اور2مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 17بجلی چوروں کو707794روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 29صارفین کو 703200 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ سرکل میں 15بجلی چوروں کو224000 روپے جرمانہ اور4مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 9بجلی چوروں کو 555000روپے جرمانہ، خانیوال سرکل میں 8صارفین کو783885روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔شعبہ امتحانات نے کمرشل اسسٹنٹ سے کمرشل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق 28کمرشل اسسٹنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ملتان کی کمرشل اسسٹنٹ بشریٰ سلطانہ اور سید منتظر مہدی نے مشترکہ طورپر اول پوزیشن حاصل کی۔ ملتان کی کمرشل اسسٹنٹ انیلہ ناصر نے دوسری، ساہیوال کے کمرشل اسسٹنٹ کاشف علی، ملتان کے محمد آصف نواز اور رحیم یار خان کے محمد ندیم نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والے کمرشل اسسٹنٹس میں ثقلین عباس، طیب جاوید، امتیاز اختر، ساجدہ پروین، محمد عرفان اسماعیل، فہد ضمیر، عمران جاوید، فرزانہ مجید، ثانیہ مرغوب، محمد ارشاد، وقاص رشید، محمد عاطف عرفان، محمد عاصم جمیل، افتخار، محمد ہارون، محمد الیاس، اعجاز سلیم، آصف اعجاز، وسیم عباس، محمد اقبال، عمارہ رسول اور اظہر جاوید شامل ہیں۔
میپکو