سوئی گیس کی  12 سے 16 گھنٹے  لوڈشیڈنگ،معمولات زندگی شدید متاثر

ملتان،جہانیاں( سماجی رپورٹر،نامہ نگار) سوئی گیس کی  12 سے 16 گھنٹے  لوڈشیڈنگ،معمولات زندگی شدید متاثر۔ملتان سے سماجی رپورٹر کے مطابق کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے جہاں شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں وہاں شہریوں کو صبح کا ناشتہ،دوپہر کا کھانا بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔دوسری طرف گھروں میں کمپریسر کا غیر قانونی استعمال بھی سوئی گیس حکام کی طرف سے کاروائی نہ ہونے سے جاری ہے۔جہانیاں  سے نامہ نگارکے مطابق سوئی نادرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری بار ایسوسی ایشن جہانیاں کی جنرل سیکرٹری روبینہ اسماعیل قاضی کے پاس جا پہنچے جس پر روبینہ اسماعیل قاضی نے ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں عدنان طارق کی عدالت میں سوئی گیس محکمہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کردی ایڈیشنل سیشن جج نے فوری ایکشن لیتے  ہوئے سوئی گیس جہانیاں کے عملہ کو عدالت طلب کر لیا۔گزشتہ روز محکمہ سوئی گیس جہانیاں کا نمائندہ حاضر ہوا تو عدالت کی جانب سے جہانیاں میں سوئی گیس بندش کا شیڈول طلب کیا گیا جبکہ شیڈول پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے سوئی گیس صبح5بجے کھولے جانے کے احکامات صادر کیے جبکہ مزید جواب طلبی کیلئے عدالت نے سوئی نادرن گیس خانیوال اور ملتان کے حکام کو کل21مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
سوئی گیس لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن