نصیر آباد (نامہ نگار)متحدہ اپوزیشن ہمدرد پینل میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 31 سے کونسلر کے نامزد امیدوار فاروق احمد بنگلزئی نے کہا کہ میں اپنے وارڈ 31 سے رند برادری منگی برادری مستوئی برادری بلیدی برادری گجر برادری رڈ برادری شیخ برادری دیناری برادری بھٹی برادری السادات برادری سمیت کچی کالونی کے تمام رہائشوں کا تہہ دل سے ممنون ہیں ۔ ان کے تعاون سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلا رنگ نسل عوام کی خدمت کرونگا۔ عوام متحدہ اپوزیشن وہمدرد پینل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ عوام کا سمندر اس بار میر شوکت علی بنگلزئی ماما واحد بخش بنگلزئی میر محمد صادق عمرانی اور میر عبدالماجد ابڑو حاجی رحمت اللہ بنگلزئی ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی کے ساتھ ہے اور ہماری کامیابی ان شاء اللہ یقینی ہے۔