پولیو کے قطرے پلائیں اور  بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں:ڈی ایچ او نصیر آباد

نصیر آباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا کہ 23مئی تا27مئی پولیو مہم ضلع نصیر آباد میں شروع ہو رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر انہیں  عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں نصیر آبادمیں بچوں کو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغازکیا جائے گا پولیو مہم کو کامیاب کرانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے پولیو ورکرز اورمانیٹرنگ کرنے والے آفیسران دلجوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

ای پیپر دی نیشن