’’آئی ایم خضدار یوتھ‘‘  فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ 

خضدار(نامہ نگار) ’’آئی ایم خضدار یوتھ‘‘  فیسٹیول  میں سکولز کے بچوں کو مختلف علمی و تخلیقی شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی  نے کہا کہ  سکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کی خاطر فیسٹیولہوگا۔  آئی ایم یوتھ خضدار فیسٹیول میں  بچوں کو فن پارے  آرٹ گیلری  نقش و نگار میں مقابلوں کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ بچے ٹیبلوز  بیڈ منٹن سمیت دیگر تعلیمی اور  سپورٹس کے مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن