چیف سیکرٹری کا ہیضے سے متاثرہ علاقے کا دورہ،سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت 

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے  گذشتہ  روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہیضہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو علاقے میں جاری متاثر ین کو علاج معالجے اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے علاقے میں سول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پی پی ایل، ایف سی اور او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں کو  ضلع میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن