وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ پیر کوہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔وہ جمعہ کو ہیضے سے متاثرہ علاقے پیر کوہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے جس میں ہیضے کے پھیلا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پیر کوہ میں پینے کے پانی کے منصوبے دو ماہ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ ہیضے سے متاثرہ علاقے میں روزانہ تین لاکھ ساٹھ لیٹر پانی فراہم کر رہی ہے۔
وزیر برائے انسداد منشیات کا ہیضے سے متاثرہ علاقے پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی کا دورہ
May 20, 2022 | 12:58