تقریب میں ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقار نے بھی لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی شپ یارڈ کا دورہ ،پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب،تقریب میں ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقار نے بھی لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ شب یارڈ میں منقعدہ تقریب میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جب کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ پاک بحریہ کیلئے 4 ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر 2018 میں پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکی کے مابین طے پایا گیا تھا۔ معاہدے میں طے پایا گیا تھا کہ 2 جہاز ترکی میں، جب کہ 2 پاکستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سلسلے کے پہلے جہاز پی این ایس بابر کی لانچنگ اگست 2021 میں استنبول ترکی میں کی گئی۔ پی این ایس بدر اس معاہدے کے تحت مقامی طور پر تعمیر کیا جانے والا پہلا جہاز ہے۔ مقامی سطح پر جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر ملکی شپ بلڈنگ اور ڈیزائننگ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ بحری ملجم کلاس جہاز جدید ترین سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے، جو پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ملجم کلاس جہاز زیر آب، سطح آب اور فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جدید جنگی نظام سے لیس ہیں۔ یہ کارویٹس پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔ ملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کی کائی نیٹک صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔ بحر ہند میں امن واستحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔