ابوظبی میں یکم جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پرپابندی

 ابوظبی میں ماحولیاتی اتھارٹی نے یکم جون 2022 سے پلاسٹک شاپنگ پیگز پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی ماحول کو بہتربنانے کے لیے عائد کی جارہی ہے۔امارات ٹوڈے اخبار کے مطابق اتھارٹی کی جانب سےمزید کہا گیا ہے کہ سال 2024 تک اسٹائروفوم کے مادے سے تیار کردہ کپ ، پلیٹیس اور کھانا رکھنے کے ڈبوں کے استعمال پربھی مرحلہ وارپابندی عائد کی جائے گی اس حوالے سے عوامی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ پلاسٹک کی بوتلیں، پلیٹس اور کھانے کے ڈبوں کے استعمال کرنے کے نقصانات کے بارے میں معلومات کو فروغ دیا جاسکے۔ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارتی اداروں اورمارکیٹوں کی انتظامیہ کو ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی مصنوعات پرانحصارکم کرنے کے لیے اگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس کے تحت تجارتی اداروں کو اس حوالے سے انتباہی نوٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔انتباہی نوٹس کے اجرا کی مہم بڑی سپرمارکیٹوں سے کی جائے گی تاکہ وہاں سے اس منصوبے پرعمل کا ا?غاز کیاجائے بعدازاں مرحلہ وار دیگر دکانداروں کو اس بارے میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن