دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 20 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ40 لاکھ 49 ہزار 571 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار959 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 31 ہزار822 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 7 لاکھ 1 ہزار 900 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 17 ہزار 146 ، جرمنی میں 2 کروڑ 59 لاکھ 98 ہزار 85، برطانیہ میں 2 کروڑ 24 لاکھ 16 ہزار 204 اور روس میں 1 کروڑ 80 لاکھ 12 ہزار 19 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ79 لاکھ 14 ہزار 957 اور اٹلی میں 1 کروڑ 71 لاکھ 78 ہزار 199 مصدقہ کیسز ہیں۔