جلاﺅ گھیراﺅ پر درج مقدمات کی تفتیش کیلئے 9 جے آئی ٹیز تشکیل‘ نوٹیفکیشن جاری

May 20, 2023

لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے عمران خان کی گرفتاری پر 9 اور 10 مئی کو احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ کرنے پر درج مقدمات کی تفتیش کے لئے 9 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی ہیں۔ جے آئی ٹیز کے قیام کے نوٹیفکیشنز محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کر دئیے ہیں۔ زیادہ تر جے آئی ٹیز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل کی سربراہی میں بنائی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاو¿س پر حملے اور شہر کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9 مقدمات کی تحقیقات کے لیے جی آئی ٹیز بنا دی ہیں، جن کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاو¿س پر حملے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی کامران عادل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی صہیب اشرف، ڈی ایس پی رضا زاہد، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن محمد سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ان مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹیز آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی درخواست پر قائم کی ہیں۔

مزیدخبریں