آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے  میں تاخیر کی وجوہات سامنے آ گئیں 


 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی وجوہات سامنے آگئی،وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے میں التوا کی وجہ بین الااقومی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال ہے، پاکستان کو 1998جیسے ان دیکھے دبا ﺅکا سامنا ہے۔ پاکستان کو 1998میں ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی ایسے ہی دبا ﺅکا سامنا تھا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی رقم الیکشن مہم میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے قرض کی رقم سیاسی فائدے کےلئے استعمال نہ ہو، آئی ایم ایف متوقع نگران حکومت کو معاہدے پر کاربند رہنے کی بھی ضمانت چاہتا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ میں ایسے اہداف چاہتا ہے جن سے انحراف نہ ہو سکے، اگست سے اکتوبر تک قرض کی رقم آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق استعمال نہ ہونے کی ضمانت بھی ایک مطالبہ ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں کسی شعبے کے لئے مختص فنڈز بجٹ منظور ہونے کے بعد دوباری کسی اور طرف منتقل نہ کئے جا سکیں،ذرائع کے مطابق پاکستان سے ایسے مطالبات پر عمل کا مطالبہ کیا گیا جو مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، یہ مطالبات امریکہ کی طرف سے مختلف سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں سامنے آئے،ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات بھی معاہدہ نہ ہونے کی ایک وجہ ہے جبکہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی دوسری وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...