کالعدم تحریک طالبان کا اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ 2 خودکش حملہ آور پنجاب داخل


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا عسکری اور حساس اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ کالعدم جماعتوں کا حکومتی عہدیداران‘ مریم نواز‘ رانا ثناءاللہ‘ سکیورٹی اور حساس اداروں کے افراد کو نشانہ بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ ہے۔ جماعت الاحرار کے سرغنہ رفیع اللہ کی زیرنگرانی 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا۔ 9 مئی کے فسادات کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ سربکف مہمند نے بیان میں سراہا اور شرپسندوں کی پذیرائی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...