شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے دشمن کے ایجنٹ: مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین وطن کی تعمیر، ادب اور اتحاد کی سوچ پروان چڑھا سکتی ہیں۔ مریم نواز سے تنظیمی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا خواتین، نوجوانوں کی نمائندگی میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، مزید بڑھائیں گے۔ خواتین اور نوجوان معاشرے کو اچھی قدروں سے ہمکنار کرنے میں کردار ادا کریں۔ بیٹیوں کو پڑھانا اسلام کی تلقین ہے۔ حقوق اور وسائل میں امتیاز ختم کرنا ہے۔ خواتین اور اقلیتیں معاشرے میں استحصال کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں، اسے ختم کریں گے۔ آئین کے تحت غیر مسلم پاکستانی یکساں حقوق رکھتے ہیں۔ امتیاز برتنا آئین شکنی ہے۔ غیر مسلم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کریں گے۔ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے اتحاد سے پاکستان بنا تھا۔ نفرتیں پھیلانے، تشدد پر اکسانے اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں۔ سیاسی مفاد کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کے ذہن کو بارود خانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...