پولیس کے 58فیصد ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ مکمل ‘اہلکار بیماریوں میں مبتلا نکلے


لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید نے بتایا کہ 15مئی تک 50 فیصد فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا ٹارگٹ دیا گیا تھا اور اب تک 58 فیصد سے زائد یعنی1 لاکھ 20 ہزارافسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ افسران واہلکاروں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا بارے حقائق سامنے آئے ہیں اور اہلکاروں میں ہیپا ٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر جیسی موذی بیماریوں کی تشخیص ہوئی۔ ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل ہوتے ہی متاثرہ افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کا سلسلہ شروع کیا جائےگا۔

بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج سے افسران و اہلکاروں کی سروس ڈلیوری میں بہتری آئےگی۔ فورس کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل سالانہ بنیادوں پرجاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...