9مئی کے واقعہ سے ہر محب وطن پاکستانی دل گرفتہ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعہ پر پاکستان دل گرفتہ ہے اپنے اثاثوں اور یاد گاروں کی تباہی کوئی قوم برداشت نہیں کرتی۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن وطن پرستی اور حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ قومی اور ملکی مفادات ہر حال میں پیش نظر رہیں۔ نئی نسل کی تربیت حب الوطنی اور دینی قدروں کے مطابق ہونی چاہےے۔ ملکی معیشت پہلے ہی دگرگوں ہے ایسے واقعات خطرناک ہیں۔ اپنے سیکورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ہی دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ہمارے نااہل سیاستدان سیاست میں حماقت پر حماقت کرتے جارہے ہیں اور جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ ملکی حالات کی بہتری کے لےے ناگزیر اقدامات کئے جائیں اس کے لےے نوآموز سیاستدانوں کو عدم برداشت کا رویہ ہر حال میں ترک کرنا ہوگا۔ ورنہ بہت نقصان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...